وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ جنہیں صدر ٹرمپ نے خوبصورتی کا تمغہ دے رکھا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ پھر سے ماں بننے والی ہیں اور ان کے ہاں بیٹی کی ولادت متوقع ہے۔ انہوں نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ماں بننے کے احساس سے متعلق نیک جذبات کا اظہار کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان اور وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔
کیرولین لیوٹ نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی، جس میں وہ کرسمس ٹری کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہیں اور ان کا بیبی بمپ واضح ہے۔
وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاون بھی ہیں اور وائٹ ہاؤس کی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی سب سے کم عمر شخصیت ہیں۔
انسٹاگرام پوسٹ میں کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ’میں اور میرے شوہر اپنے خاندان کو بڑھانے پر بے حد خوش ہیں اور بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ ہمارا بیٹا ایک بڑے بھائی کے طور پر کیسا محسوس کرے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں صدر ٹرمپ اور ہماری چیف آف اسٹاف سوسی وائلز کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری بھرپور حمایت کی اور وائٹ ہاؤس میں خاندان دوست ماحول کو فروغ دیا۔‘
بعد ازاں فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ’ماں بننے پر میرا دل خدا کے شکر سے لبریز ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ ماں بننا زمین پر جنت پانے جیسا تجربہ ہے‘۔
IT’S A GIRL! White House Press Secretary Karoline Leavitt and her husband, Nick, are expecting their second bundle of joy, a baby girl, due in May 2026.
Leavitt told FOX News Digital, “My heart is overflowing with gratitude to God for the blessing of motherhood, which I truly… pic.twitter.com/j1aACI4jBN
— Fox News (@FoxNews) December 26, 2025
فاکس نیوز کے مطابق کیرولین لیوٹ اور ان کے شوہر نک کے ہاں دوسری اولاد ایک بیٹی کی صورت میں متوقع ہے، جس کی پیدائش مئی 2026 میں ہونے کی توقع ہے۔
کیرولین لیوٹ 2024 کی صدارتی مہم کے دوران ٹرمپ کی نیشنل پریس سیکریٹری رہیں، جہاں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں وائٹ ہاؤس کا اہم عہدہ دیا گیا۔ منفرد اندازِ گفتگو اور میڈیا کے سخت سوالات کا اعتماد سے جواب دینے کی کے باعث صدر ٹرمپ ازراہِ مذاق کیرولین لیوٹ کو ’مشین گن‘ قرار دے چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








