میٹھا کھانے کے شوقین شہریوں کیلئے کراچی میں بھی منفرد فنل کیک متعارف

تازہ ترین

تازہ ترین

Try this insanely delicious funnel cake

میٹھا کھانے کے شوقین شہریوں کیلئے کراچی میں انواع اقسام کی مٹھائیاں اور دیگر اشیاء موجود ہیں لیکن کراچی میں ایک ایسا کیک بھی ہے جس کوکھولتے ہوئے تیل میں آپ کی آنکھوں کے سامنے تیار کرکیاجاتا ہے اور اس پر آئسکریم ، چاکلیٹ، خشک میواہ جات ڈال کر شہریوں کو پیش کیا جاتا ہے۔

فنل کیک کیا ہے ،کراچی میں یہ فنل کیک کیسے متعارف ہوا اور کیسے تیار ہوتا ہے ، یہ سب جاننے کیلئے ایم ایم نیوز نے فنل کیک کے ایک مقام کاانتخاب کیا ہے۔Try this insanely delicious funnel cakeیاسین آباد گلشن شمیم کے بالمقابل میں دی فور ایلیمنٹ کے نام سے قائم دکان پر لذیر فنل کیک تیار کیا جاتا ہے، اس دکان کے مالک واصف کا کہنا ہے کہ میں اے لیول گریجویٹ ہوں اور میں نے امریکا کے ایک میلے میں فنل کیک کھایا اور بہت کم قیمت میں اتنی لذیر چیز میں نے پہلی کبھی نہیں کھائی ہوگی اور جب میں پاکستان واپس آیا تو کراچی میں بہت تلاش کے باوجود مجھے کہیں فنل کیک نہیں ملا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں کراچی میں کوئی بھی فنل کیک فروخت نہیں کرتا جس کی وجہ سے میں نے یہ کام شروع کیا۔Try this insanely delicious funnel cakeفنل کیک کی تیاری اور اجزاء کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میدے،دودھ اور انڈے کا آمیزہ تیار کرکے اس کو کھولتے ہوئے تیل میں پکایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تیل اس حد تک گرم ہوتا ہے کہ یہ آمیزہ 30 سے 40 سیکنڈز میں کیک کی شکل میں تیار ہوجا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تیل سے نکالنے کے بعد اس کیک کے اوپر چاکلیٹ اسپریڈلگاتے ہیں جو ہم خود گھر پر تیار کرتے ہیں اور اس کے بعد اس پر مختلف ذائقوں کی آئسکریم کے ساتھ ملاکر شہریوں کو پیش کرتے ہیں اور یہ فنل کیک 180 روپے سے 250 تک دستیاب ہے۔Try this insanely delicious funnel cake

Related Posts