ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے دوران ناقص امپائرنگ نے ایک بار پھر شائقین کو مایوس کردیا۔
پاکستانی اوپنر فخر زمان جو شاندار فارم میں تھے اور بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو دو خوبصورت چوکے بھی لگا چکے تھے، ٹی وی امپائر کے متنازع فیصلے کی نذر ہوگئے۔
فخر زمان کو “کاٹ بی ہائنڈ” آؤٹ قرار دیا گیا، حالانکہ ری پلے میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا کہ گیند زمین سے ٹکرانے کے بعد وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں پہنچی۔
حیران کن طور پر تھرڈ امپائر نے مختلف اینگلز سے فوٹیجز دیکھنے کی زحمت نہیں کی اور جلدبازی میں آؤٹ کا فیصلہ دے دیا۔
اس فیصلے پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایکس (ٹوئٹر) پر “ناٹ آؤٹ” ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، جہاں ہزاروں صارفین امپائرنگ پر اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
کرکٹ مبصرین نے بھی اس فیصلے کو “ناقابلِ یقین غلطی” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ناقص امپائرنگ کھیل کے حسن کو خراب کر رہی ہے۔
شائقین کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو اس بدنیتی پر مبنی فیصلے پر فوری نوٹس لینا چاہیے، کیونکہ ناقص امپائرنگ کا یہ سلسلہ کھیل کی ساکھ کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








