لاہور: دو غیر ملکی خواتین کوہ پیماؤں نے کوہ ہمالیہ میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک نانگا پربت سرکرلی۔
خیال رہے کہ دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کی پاکستانی چوٹیاں سر کرنے کی مہم جاری ہے، جمعے کے روز ناروے اور تائیوان کی خواتین کوہ پیماؤں نے پہلے سیزن میں نانگا پربت سر کرلی۔
پاکستان میں کوہ پیمائی سیزن کی پہلی سمٹ میں دو غیر ملکی خواتین کوہ پیماؤں ناروے کی کرسٹن ہریلا اور تائیوان کی گریس ٹینگ نے دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کی ۔
نیپالی ٹیم کے اراکین نے بھی کوہ پیماؤں کے ساتھ سمٹ مکمل کیا جبکہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بھی نانگا پربت پرموجود ہیں۔
پاکستانی باڈی بلڈر کا اعزاز، اوصف یعقوب نے مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








