پنجگور:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخموں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکا فٹبال میچ کے بعد ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا کام شروع کردیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو نشان عبرت بنائیں گے، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔