برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طالب علم گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے علاقے بیڈفورڈ سنڈن میں پیش آیا، جہاں افضل احمد ستی اور محمد عثمان مغل مردہ حالت میں پائے گئے۔ دونوں طالب علم اسٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ گئے تھے۔
دونوں نوجوانوں کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں سے تھا۔ ان کی نمازِ جنازہ الفورڈ میں ادا کی گئی اور میتیں کل پاکستان منتقل کی جائیں گی۔
اطلاعات کے مطابق افضل احمد لندن میں اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ مقیم تھے، جبکہ محمد عثمان کی چند ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








