کراچی: گلستانِ جوہر میں فائرنگ، آٹھویں جماعت کے طالب علم سمیت 2افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

فائرنگ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں فائرنگ کے نتیجے میں آٹھویں جماعت کے طالب علم سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فائرنگ مبینہ طور پر پلاٹ کے تنازعے پر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے گلستان جوہر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت طحہ شاہ اور شہروم کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان نے طحہ کو جان سے مارنے کیلئے فائرنگ کی جبکہ شہروم بھی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔

کمسن طالب علم شہروم کے اہل خانہ نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts