لندن: جنوب مشرقی لندن میں دو نوجوانوں کو چاقو مار کر بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قتل کے دو مختلف واقعات ہفتے کی شام تقریباً سوا 5 بجے ایبے ووڈ اور ٹیمز میڈ کے علاقوں میں پیش آئے۔جس میں 16،16 سال کے 2 نوجوانوں کو چاقو کے وار کرکے بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کی افسوسناک وارداتیں صرف ایک میل کے فاصلے پر ایک ساتھ پیش آئیں، پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:ہندو لڑکی کے ساتھ سفر کرنے پر انتہا پسندوں کا مسلمان لڑکے پر تشدد
معلومات رکھنے والوں سے بھی رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے، پولیس دونوں واقعات کا باہمی تعلق تلاش کر رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








