نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کا دورہ، جو ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے طے تھا، ایران کی جانب سے امریکی موقف پر ردعمل نہ دینے کے بعد مؤخر کر دیا گیا ہے۔
امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے یہ بات امریکی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کی ہے۔ دوسری طرف ایران کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ اس نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا یا نہیں۔
دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی، جو بدھ کے روز ایران میں ختم ہونے والی ہے، اس دوران یہ واضح نہیں کہ ایران یا امریکہ اگلا قدم کیا اٹھائیں گے۔ اگرچہ مذاکرات کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں، تاہم صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ طویل المدتی معاہدے کے بغیر جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ پاکستان جائے گا یا نہیں۔ انہوں نے اس کی وجہ “امریکی فریق کی متضاد بیانات، غیر مستقل رویے اور ناقابل قبول اقدامات” کو قرار دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








