متحدہ عرب امارات کا اربوں ڈالر کے ایرانی اثاثے ضبط کرنے پر غور

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: آن لائن)

ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جس کی زد میں متحدہ عرب امارات بھی آگیا، جس کے بعد یو اے ای نے اربوں ڈالرز کے ایرانی اثاثے منجمد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی کارروائی کے جواب میں معاشی بحران پیدا کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔ یو اے ای حکومت ایرانی بحری جہاز بھی قبضے میں لینے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ ہے کہ اگر متحدہ عرب امارات نے ایران کے اربوں ڈالرز کے اثاثے ضبط یا منجمد کیے تو ایران زرِ مبادلہ کی شدید قلت کے بحران میں گھر سکتا ہے جبکہ ایران کی درجنوں شیڈو کمپنیاں یو اے ای میں کام کرتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ شیڈو کمپنیوں کی مدد سے ایران امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی تجارت جاری رکھے ہوئے ہے جس سے اس کی معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔ فارن ایکسچینج کے حصول کیلئے بھی ایران کو ان کمپنیوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

ایسے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایران کے اثاثے ضبط یا منجمد کرنے کے اقدام کے باعث ایران میں جاری معاشی بحران نیا رخ اختیار کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا و اسرائیل کے حملوں سے قبل ایران میں بد ترین معاشی بحران کے خلاف ملک گیر مظاہرے ہوچکے ہیں۔

 

Related Posts