عالمی سازش ناکام، یوگنڈا میں ہم جنس پرستی کے خلاف سخت قوانین منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

 افریقی ملک یوگنڈا کے صدر نے عالمی سازش کو ناکام کرتے ہوئے ہم جنس پرستی کے خلاف سخت قوانین پر مبنی بل پر دستخط کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوگنڈا کے صدر یووری میوزیوینی نے 2 روز قبل اینٹی ہومیو سیکسوئلٹی ایکٹ 2023 پر دستخط کیے جس کے بعد ملک میں یہ سخت قوانین نافذ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دوستی ختم کیوں کی؟ عاشق نے اپنی محبوبہ کو قتل کردیا

ماضی میں بھی یوگنڈا نے ہم جنس پرستی سختی سے ممنوع قرار دے رکھی تھی جس پر عالمی امداد بند کردی گئی جس پر 2014ء میں متعدد سخت قوانین منسوخ کرنے پڑ گئے، تاہم یوگنڈا نے ہم جنس پرستی کے خلاف پھر قوانین منظور کر لیے۔

یوگنڈا حکومت کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی معمولاتِ زندگی سے انحراف اور ناقابلِ قبول عمل ہے۔ پارلیمنٹ کی طرف سے مئی کے اغاز میں ہی بل منظور کیا گیا تھا۔

بل میں ہم جنس پرستوں کیلئے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ اگر کوئی شخص ہم جنس پرستی کو فروغ دیتا پایا جائے تو اسے بھی 10 سال سے لے کر عمر قید تک بھگتنا ہوگی۔

اگر کوئی شخص کمسن بچوں، ایچ آئی وی میں مبتلا افراد اور محرموں سے تعلق استوار کرنے کی طرف راغب کرے تو اسے سزائے موت بھی دی جاسکتی ہے۔

اسی طرح اگر کوئی شخص کمسن بچوں کو ہم جنس پرستی کی طرف راغب کرے تو اسے 10 سے 14سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

افریقی ویب سائٹ سہارا رپورٹرز کا کہنا ہے کہ یوگنڈا نے ہم جنس پرستی پر جو قوانین بنائے ہیں، ان پر عالمی برادری اور تنظیمیں مایوس ہیں۔ امداد روکنے کی دھمکی ایک بار پھر دے دی گئی۔

 

Related Posts