علمائے کرام معاشرے کی اصلاح کےلیے موثر کردار ادا کریں، وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

علمائے کرام معاشرے کی اصلاح کےلیے موثر کردار ادا کریں، وزیراعطم
علمائے کرام معاشرے کی اصلاح کےلیے موثر کردار ادا کریں، وزیراعطم

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ علماء اور مشائخ معاشرے کی اصلاح کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز علماء اور مشائخ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ، اساتذہ اور علماء کو معاشرے میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کو روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

ملاقات میں وفاقی وزراء علی حیدر زیدی ، اسد عمر ، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیراعظم کی معاون خصوصی محمود مولوی ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل اور صوبہ سندھ پی ٹی آئی کی قیادت بھی موجود تھی۔

علمائے کرام نے ناموس رسالت ، اسلامو فوبیا ، ختم نبوت اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے وزیراعطم عمران خان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے وزیراعظم کو ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی حمایت کا مکمل یقین دلایا۔

اس سے قبل آج وزیر اعظم نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا تاکہ شہر میں نقل و حمل کی سہولت کو بہتر بنایا جاسکے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ، منصوبے کے 30 اسٹیشن رہائشی ، صنعتی اور دفتری علاقوں کو آپس میں جوڑیں گے، جس سے شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، اور مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں میسر ہوں گی۔ الیکٹرک ٹرینیں بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔

کینٹ اسٹیشن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چونکہ کے سی آر ایک بڑا منصوبہ ہے ، اس لیے سندھ اور وفاقی حکومتوں کو بروقت تکمیل کے لیے سخت محنت کرنی پڑے گی اور اسے ایک سرمایہ کاری کا مؤثر منصوبہ بنانا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور انہیں شہر کے لیے بڑھتے ہوئے آبادی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مزید منصوبے ڈیزائن کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے اور K-4 منصوبہ اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتے کے دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے

Related Posts