سوشل میڈیا پر ایک وائرل سات منٹ 11 سیکنڈ کی ویڈیو نے صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ویڈیو میں عمیر عرف عمیری اور ایک خاتون کے نجی لمحات دکھائے گئے ہیں جس کے بعد عمیری کو سوشل میڈیا پر ایک نیا شہرت نام ملا۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اسے پولیس نے گرفتار کر لیا لیکن صارفین کا کہنا ہے کہ اسے مجرم نہیں بلکہ ایک ہیرو سمجھا جانا چاہیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمیر ایک غریب مزدور تھا غربت کی وجہ سے کوئی اسے جانتا نہیں تھا۔ پھر سات منٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی اور اب سوشل میڈیا پر ہر شخص اسے عمیری کے نام سے جانتا ہے مفتی قوی سے بھی زیادہ مشہور ہو گیا۔
سوشل میڈیا مفتی قوی کہانی
عمیر ایک غریب مزدور تھا اور غربت کی وجہ سے اسے اپنے محلے والے بھی نہیں جانتے تھے
پھر اس کی سات منٹس کی ایک وڈیو وائرل ہو گئی
اب سوشل میڈیا پر ہر شخص اس کو عمیری کے نام سے جانتا ہے
اور وہ مفتی قوی سے زیادہ مشہور ہو گیا— Azhar Mahmood (@AzharMahmood62) January 2, 2026
ایک اور صارف نے لکھا کہ شہر کی دیواروں سے مردوں کی تذلیل بھرے اشتہار ہٹوانے والا عمیری ایک مجرم نہیں بلکہ ہیرو ہے۔ اس نے دکھا دیا کہ مرد آج بھی طاقتور ہے، باشو دانو خارو جیسے لوگ کچھ نہیں کر سکتے۔
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہاکہ ایک ملک میں سرمائے کی کمی، دوسرا عمیری کے پاس بھی سرمائے کی کمی تھی۔ عمیری کے آخری الفاظ سرمایہ ہوتا تو دو سال پہلے نکاح کر لیتا ہائے غربت
ایک صارف نے تبصرہ کیاکہ ابھی ایک ٹویٹ کر دوں کہ فلاں مشہور ہستی کا ٹوٹا لیک ہو گیا تو سارے بوومرز اور جین زی انقلاب بھول کر لائن میں لگ کر مانگ رہے ہوں گے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ کامریڈ عمیری ایک وائرل میم ہے جو ایک لیک ویڈیو سے نکلا جہاں ایک شخص سرمایہ دارانہ نظام، غربت اور سماجی مسائل پر تنقید کرتا ہے۔ لوگ اسے مزاحیہ پوسٹس میں باغی کہہ کر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔”
ایک صارف نے لکھا کہ اس آنٹی کا کیا بنا جو کہہ رہی تھی کہ اس کے بھائیوں نے اسے کھسرے کے ساتھ بیاہ دیا۔ مزہ تو عمیری نے دیا ہے اور اصل ذمہ دار وہ کھسرا شوہر اور بھائی ہیں۔ عمیری نے تو مردانگی دکھائی ہے۔
عمیری لیک ویڈیو نہ صرف پاکستان کے سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہے بلکہ صارفین کے درمیان اس پر طنزیہ، مزاحیہ اور ہیروانہ تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں تاہم، ویڈیو کا حساس اور نجی نوعیت کا ہونا، قانونی اور اخلاقی سوالات بھی پیدا کر رہا ہے۔
مفتی قوی کون ہیں ؟
دلچسپ امر یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر عمیری کی اچانک شہرت کا موازنہ متنازع مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی سے بھی کیا جا رہا ہے۔ مفتی عبدالقوی پاکستان کے ایک معروف مگر تنازعات میں گھرے مذہبی اسکالر ہیں جو 2016 میں سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آئے اور رویتِ ہلال کمیٹی سے معطل کر دیے گئے۔بعد ازاں ان کا نام قندیل بلوچ قتل کیس میں بھی سامنے آیا تاہم عدالت نے انہیں بری کر دیا۔
قندیل بلوچ کے بعد بھی وہ مختلف متنازع بیانات، ٹک ٹاک اسٹارز سے تنازعات، نازیبا ویڈیو کالز، شراب سے متعلق فتووں اور بھارتی اداکاراؤں سے متعلق بیانات کے باعث خبروں میں رہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جس طرح مفتی عبدالقوی اپنی متنازع حرکات اور بیانات کے باعث شہرت میں رہے اسی طرح عمیری بھی ایک وائرل ویڈیو کے بعد اچانک قومی سطح پر پہچانا جانے لگا جسے بعض صارفین طنزیہ انداز میں مفتی قوی سے زیادہ مشہور قرار دے رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








