اقوام متحدہ نے اشرف غنی کا نام سربراہان مملکت کی فہرست سے نکال دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اقوام متحدہ نے اشرف غنی کا نام سربراہان مملکت کی فہرست سے نکال دیا
اقوام متحدہ نے اشرف غنی کا نام سربراہان مملکت کی فہرست سے نکال دیا

جنیوا: اقوام متحدہ (یو این) نے سابق افغان صدر اشرف غنی کا نام اپنے سربراہان مملکت کی فہرست سے نکال دیا، یہ بات منگل کو سامنے آئی۔

15 فروری کو اقوام متحدہ کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والی اس فہرست میں افغانستان کی خاتون اول کے طور پر اشرف غنی کی اہلیہ رولا غنی کا نام بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

اسی طرح افغانستان کے سابق وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر کا نام بھی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، حالانکہ اقوام متحدہ میں افغانستان کے نمائندے کے ناظم الامور ناصر احمد فائیق کا نام فہرست میں شامل ہے۔

اقوام متحدہ میں افغانستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے غلام محمد اسحاق زئی کے مستعفی ہونے کے بعد اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست ایک متنازعہ مسئلہ بن گئی۔

اسحاق زئی کے استعفے کے بعد نصیر احمد فائق کو افغانستان کا ناظم الامور مقرر کیا گیا تھا تاہم بعد میں اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مشن نے ایک بیان جاری کیا تھا کہ مشن کے نائب نمائندے محمد ولی نعیمی کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اب بھی افغانستان کے وزیر خارجہ ہونے کے دعویدار محمد حنیف اتمار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس کو ایک خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ محمد ولی نعیمی افغانستان کے ناظم الامور کے طور پر مستقل مشن کی قیادت سنبھالیں گے۔

دوسری جانب نصیر احمد فائق نے کہا ہے کہ انتونیو گوئتریس نے حنیف اتمار کی جانب سے لکھے گئے خط کے مندرجات کی منظوری نہیں دی، اس لئے اشرف غنی اور حنیف اتمار کے نام بھی اقوام متحدہ کی فہرست سے نکال دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی و روسی صدورکا یوکرین کشیدگی کم کرنے کیلئے سمٹ پر اتفاق

حنیف اتمار نے اپنے خط میں کہا تھا کہ غلام محمد اسحاق زئی کے استعفے کے بعد اصولی طور پر محمد ولی نعیمی نے ذمہ داری سنبھال لی تھی لیکن چونکہ وہ بیمار تھے اس لئے نصیر احمد فائق کو چارج ڈی افیئرز مقرر کیا گیا۔محمد ولی نعیمی نے صحتیابی کے بعد 4 فروری کو اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

Related Posts