عظمیٰ بخاری کی شادی کی تقریب میں ڈھولک بجانے کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

عظمیٰ بخاری کی شادی کی تقریب میں ڈھولک بجانے کی ویڈیو وائرل
عظمیٰ بخاری کی شادی کی تقریب میں ڈھولک بجانے کی ویڈیو وائرل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک شادی میں موجود ہیں، جہاں وہ نورجہاں کا گیت گاکر محفل کو چار چاند لگا لگارہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عظمیٰ بخاری ڈھولک بھی بجا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی رہنماء عظمیٰ بخاری خاندان کی شادی کی ایک تقریب کے دوران ملکہ ترنم نور جہاں کا گانا ”آجا ہو بیلیا”گا رہی ہیں، اس دوران وہ ڈھول بھی بجا رہی ہیں۔

ن لیگی رہنماء نے شادی کی اس تقریب میں ملکہ ترنم نو جہاں کا گیت گاکر خوب ڈھولک بھی بجائی اور محفل لوٹ لی، اس دوران شادی کی تقریب میں آئے ہوئے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں لاقانونیت کے برے نتائج سامنے آ سکتے ہیں، شیخ رشید

واضح رہے کہ ن لیگی رہنماء عظمیٰ بخاری حکومت پر تنقید کے حوالے سے کافی مشہور ہیں، اکثر و بیشتر مختلف ٹی وی چینلز کے پروگرامز میں وہ حکومت پر تنقید کے نشتر برساتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

Related Posts