اسلام کی خاطر بگ باس کی سابق کھلاڑی ماہ جبین صدیقی نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام کی خاطر بگ باس کی سابق کھلاڑی ماہ جبین صدیقی نے شوبرکو خیر باد کہہ دیا
اسلام کی خاطر بگ باس کی سابق کھلاڑی ماہ جبین صدیقی نے شوبرکو خیر باد کہہ دیا

ممبئی: بھارت کے مشہور و معروف رئیلیٹی شو بگ باس کی سابق کھلاڑی ماہ جبین صدیقی نے دین اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیر باد کرنے اور حجاب پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماہ جبین صدیقی جو بگ باس 11 کا حصہ بنی تھیں جنہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، انہوں نے خدا کے بتائے ہوئے سیدھے اور سچے راستے پر چلنے کے لیے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

سابق اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ انسان جب گناہ کرتا ہے تو اس گناہ کی لذت تو تھوڑی دیر میں ختم ہوجاتی ہے لیکن اس کا گناہ قیامت تک رہتا ہے۔ ”میں یہ اس لیے لکھ رہی ہوں کہ میں 2 سال سے بہت پریشان تھی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کروں جس سے مجھے سکون ملے“۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی نافرمانی کرکے انسان کو کبھی سکون نہیں مل سکتا۔ آپ چاہے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے کتنا بھی اچھا کرلو اور چاہے کتنا بھی وقت دے دو لوگ آپ کی کبھی قدر نہیں کریں گے۔میں نے محسوس کیا کہ میں اپنی اصل زندگی کو بھول کر دنیا کی دکھاوے والی زندگی جی رہی تھی۔

ماہ جبین کا کہنا تھا کہ اب سے میں نے یہ نیت کرلی ہے کہ میں ہمیشہ حجاب میں رہوں گی انشااللہ۔ اللہ میرے گناہوں کو معاف فرمائے اور مجھے نیک راستے پر چلنے کی توفیق فرمائے۔“

مزید پڑھیں: علیزے بدتمیز کہنے پر زرنش سے ناراض ہوگئیں، نام لیے بغیر خوبصورت جواب

انہوں نے کہا کہ آپ اپنا وقت اللہ کو خوش (راضی) کرنے میں لگائیں۔ جس سے میری اور آپ کی آخرت بہتر ہوجائے۔ میں ثنا خان بہن کو ایک سال سے فالو کررہی تھی مجھے ان کی باتیں بہت اچھی لگتی تھیں انہیں دیکھ کر میرے اندر بیان سننے کا شوق جاگا۔

Related Posts