اسالام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوامِ متحدہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر اور بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا نوٹس لے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرعبداللہ شاہد کو بی جے پی کے سینئر رہنمائوں کی جانب سے توہین رسالت کے معاملے پر آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کے ذریعے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی، بھارت میں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانئے کا نوٹس لیا جائے، بھارتی قیادت کی خاموشی اس واقعے میں ان کی تائید و اعانت کے مترادف سمجھی جانی چاہیے جس کے نتیجے میں تشدد اور نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوگا۔
منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف عدالت میں پیش
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








