تماشائی کا کریز پر موجود شاداب خان کو سلیوٹ، پولیس نے حراست میں لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

تماشائی کا کریز پر موجود شاداب خان کو سلیوٹ، پولیس نے حراست میں لے لیا
تماشائی کا کریز پر موجود شاداب خان کو سلیوٹ، پولیس نے حراست میں لے لیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران ایک تماشائی میدان میں گھس گیا، کریز پر موجود شاداب خان کو سلیوٹ کیا ۔ آل راؤنڈر شاداب خان نے تماشائی کو گلے لگایا، اسی دوران پولیس نے تماشائی کو حراست میں لے لیا۔

ایسا منظر پاکستان کے کرکٹ گراؤنڈ میں انٹرنیشنل میچ کے دروان طویل عرصے بعد دیکھا گیا جسے دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا۔

پاکستانی ایننگ کے 39 ویں اوور میں شاداب خان کی بیٹنگ کے دوران ایک تماشائی بھاگتا ہوا کریز پر آیا، شاداب خان کو سلیوٹ کیا بدلے میں آل راؤنڈر نے اسے گلے لگایا اور تماشائی خوشی خوشی واپس لوٹ گیا۔ اس کے فوراً بعد پولیس نے تماشائی کو حراست میں لے لیا۔

Related Posts