امن کمیٹی نے واپڈا کو طویل لوڈشیڈنگ پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے عوام مزید بجلی بندش برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ امن کمیٹی کے ارکان نے خبردار کیا کہ اگر غیر اعلانیہ اور اضافی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تو عوام شدید ردِعمل دے سکتے ہیں۔
کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ لوگ پہلے ہی طویل بجلی بندش سے سخت پریشان ہیں اور صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے واپڈا حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے اس لیے حالات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں مقامی امن کمیٹی کے ارکان نے واضح طور پر واپڈا حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر طویل لوڈشیڈنگ جاری رہی تو عوام سخت ردعمل دے سکتے ہیں۔
مزید اضافی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے، یہ لوگ آپ کے ساتھ وہ عمل کریں گے اور پھر مجھ سے گلہ نہیں کریں گے، پولیس امن کمیٹی کا واپڈا کو وارننگ pic.twitter.com/HavA4skbEg
— Kamran Ali (@akamran111) May 23, 2026
ویڈیو میں امن کمیٹی کے ارکان نے واپڈا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آپ کے ساتھ وہ عمل کریں گے اور پھر مجھ سے گلہ نہ کریں۔
امن کمیٹی کے نمائندوں نے مزید کہا کہ اگر شہری مشتعل ہو گئے اور احتجاج یا سخت ردِعمل سامنے آیا تو بعد میں شکایات نہ کی جائیں کیونکہ عوامی صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر ضروری لوڈشیڈنگ فوری طور پر کم کی جائے تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








