اسٹاک مارکیٹ میں ناقابلِ یقین تیزی! 5 ہزار پوائنٹس اضافے سے سرمایہ کاروں کے وارے نیارے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعے کے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری دن کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس تقریباً 4899 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 161,631 پوائنٹس پر بند ہوا جو 3.13 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ، بینکنگ، آٹوموبائل، آئل اینڈ گیس سمیت اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی۔ انڈیکس میں شامل بڑی کمپنیوں جیسے حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کے شیئرز میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل جمعرات کو مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار رہی تھی جب فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس 1,732 پوائنٹس (1.09%) گر کر 156,732.87 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی روپیہ نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری دکھائی اور 0.01 روپے اضافے کے ساتھ 280.91 روپے فی ڈالر پر بند ہوا جو ایک دن قبل 280.92 روپے تھا۔

مجموعی طور پر، مارکیٹ میں مثبت رجحان کو سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور سیاسی ماحول میں بہتری کی امیدوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

Related Posts