یوکرین تنازعہ، ایٹمی جنگ ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔اقوامِ متحدہ

تازہ ترین

تازہ ترین

یوکرین تنازعہ، ایٹمی جنگ ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔اقوامِ متحدہ
یوکرین تنازعہ، ایٹمی جنگ ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔اقوامِ متحدہ

نیو یارک: اقوامِ متحدہ نے یوکرین تنازعے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے ایٹمی جنگ ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں یورپی ممالک کی قرارداد روس نے ویٹو کردی تھی جس  سے ملتی جلتی قرارداد جنرل اسمبلی میں منظور کرائی جائے گی جہاں کوئی بھی ملک ویٹو کرنے کا حق نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں:

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 8 کشمیری شہید

قرارداد کی منظوری کیلئے یوکرین کے حمایتی ممالک کو 2 تہائی اکثریت کی ضرورت پیش آئے گی۔ امریکا اور اتحادی ممالک اقوامِ متحدہ میں یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ روس ہمسایہ ملک یوکرین پر حملے کے باعث عالمی سطح پر تنہا ہوگیا ہے۔

روس اور یوکرین کے مابین جنگ بندی پر مذاکرات گزشتہ روز ناکام ہوگئے۔ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ مذاکرات سے نہ صرف لڑائی فوری طور پر روکی جاسکتی ہے بلکہ سفارتی حل کا راستہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ایٹمی جنگ کے اشارے کو خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے جنرل اسمبلی سے کہا کہ جوہری تنازعہ ناقابلِ فہم ہے۔ یوکرین بحران دہائیوں میں یورپ کا بد ترین انسانی بحران ہوسکتا ہے۔ 

Related Posts