مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 8 کشمیری شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 8 کشمیری شہید
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 8 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ وادی میں غاصب بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، گزشتہ 1 ماہ میں 8 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں فروری کے مہینے میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ 107 سے زائد افراد کو کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:

 یوکرین میں بھارتی شہری بے یارومددگار، سفارت خانے نے فون اٹھانا بند کردیا

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف پر امن احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کاکہنا ہے کہ گزشتہ 1 ماہ میں مظاہرین پر فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کیا گیا۔ 179 نام نہاد سرچ آپریشنز بھی ہوئے۔

بھارتی فوج سرچ آپریشن کے نام پر مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 7 گھروں کو تباہ کردیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ 1989سے 2022 تک 95 ہزار 979 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

بھارتی فوج نے 1989 سے اب تک 7 ہزار 232 مظلوم کشمیریوں کو ماورائے عدالت شہید، 1 لاکھ 64 ہزار 230 بے قصور عام شہریوں کو گرفتار کرکے تشدد کیا جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد گھر تباہ کردئیے گئے۔

غاصب بھارتی فوج کے ہاتھوں خواتین کی آبروریزی کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔ کے ایم ایس کے مطابق 1989 سے اب تک 11 ہزار 250 خواتین سے عصمت دری کی گئی۔ حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حقِ خود ارادیت کے حصول کی جنگ جاری رہے گی۔

Related Posts