مشہور وائرل ویڈیو پاڑڑی ہورہی ہے پر ایک چھوٹی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ سال دانانیر مبین کی ویڈیو پاڑڑی ہے بہت وائرل ہوئی یہاں تک کہ سرحد پار بھی اس پر ویڈیوز بنائی گئیں،پاکستان کے علاوہ کئی بھارتی اداکاروں نے بھی اپنی ویڈیوز شیئر کیں۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دانانیر مبین کی بھی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، جس کے بعد انہوں نے پاکستانی ڈراموں میں بھی اپنی جگہ بنالی۔
دانانیر مبین نے اپنا ایکٹنگ ڈیبیو صنف آہن ڈرامے سے کیا جس میں وہ ایک چلبلی لیڈی کیڈٹ کا کردار ادا کررہی ہیں۔
اس وائرل ویڈیو پر کئی لوگوں نے ویڈیوز بنائیں، گزشتہ کل سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک چھوٹی بچی کہہ رہی ہے کہ یہ میں ہوں، یہ میرا باپ ہے اور یہ میرے باپ کی پاڑڑی ہورہی ہے۔