اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات تمام انسانوں کے لئے روشنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺکی زندگی ایک مستقل جدوجہد اور انسانیت کے لئے رہنما اصول ہے۔
آج عید میلاالنبی ﷺکے موقع پر قوم کو اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حضور ﷺنے ایک بے مثال فلاحی ریاست قائم کی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ انصاف ، مذہبی اور معاشرتی آزادی کی عملی مثال ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے انسانی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا۔