واشنگٹن: امریکی ریاست میں یاپولیس میں مسلح شخص کی فائرنگ میں 2 بھائی ہلاک جبکہ مزید 10افراد شدید زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست مینیا پولیس میں ایک شخص نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد آپس میں رشتے دار تھے جب کہ زخمیوں میں 5 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے گرفتار حملہ آور کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں سفید فام پولیس اہلکار نے ایک سیاہ فام شہری کو ہلاک کردیا تھا۔