نامعلوم ہیکرز نے پاکستان کے لیڈنگ نیوز چینل ‘جیو’ کی اسکرین ہیک کرلی، کیا پیغام نشر کیا گیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

نامعلوم ہیکرز نے پاکستان کے صف اول کے نجی ٹی وی جیو نیوز کی نشریات ہیک کرکے پاک فوج کے خلاف بیان چلا دیا، تاہم تھوڑی ہی دیر میں ہیکنگ کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے نشریات کو بحال کردیا گیا۔

جیو نیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اظہر عباس نے ایکس پر وضاحتی بیان میں ہیکنگ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنےناظرین کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ جیو نیوز جو پاکستان کے سیٹلائٹ “پاک سیٹ” پر ہے، اس کو کسی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں سے ہیک کرنے اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اب کچھ دیر سے جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جیو نیوز کی اسکرین کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس صورت حال کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے، جیو نیوز حکام سے درخواست کرتا ہے کہ اس صورت حال کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Related Posts