ایران پر حملوں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں ناقابل یقین اضافہ ہوا،سونا 5 لاکھ 50 ہزار سے بھی مہنگا ہوگیا۔ہفتے کو جاری کیے گئے یہ نرخ آج بھی برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ 28 فروری 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 8 ہزار 574 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 4 لاکھ 72 ہزار 18 روپے ہو گئی۔ 10 گرام 22 قیراط سونا بھی 7 ہزار 859 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 698 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت میں 388 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 9 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام 24 قیراط چاندی کی قیمت میں 333 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 8 ہزار 455 روپے مقرر کردی گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 100 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 5,278 ڈالر تک جا پہنچی جبکہ چاندی کی قیمت 3.88 ڈالر بڑھ کر 93.78 ڈالر ہو گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








