کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ سے نامعلوم خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ہے، پولیس نے لاش کی شناخت اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر تقریباً 40 سے 42 سال ہوگی، خاتون کے ہاتھ ٹیپ سے باندھے گئے تھے جبکہ شناخت چھپانے کےلیے چہرے کی کھال مکمل طور پر اتار دی گئی ہے، خاتون کے گلے پر رسی سے پھندا لگانے کے نشانات بھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ بظاہر خاتون کا چہرہ قتل کے بعد کسی تیز دھار آلے سے مسخ کیا گیا ہے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس کے چہرے پر تیزاب پھینکا گیا ہو، مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی، بائیو میٹرک سے ان کی شناخت حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








