امریکا نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس سمیت مختلف شہروں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے، دارالحکومت سمیت مختلف شہر دھماکوں سے گونج اٹھے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں کا حکم صدر ٹرمپ نے دیا ہے۔وینزویلا کی حکومت نے امریکی حملوں پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وینزویلا میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مختلف علاقوں میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ دارالحکومت کاراکس میں کم ازکم 7 دھماکے سنائی دئیے جبکہ نچلی پرواز کرنے والے طیاروں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بڑے فوجی اڈے کے قریب واقع جنوبی کاراکاس کا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا، بلیک آؤٹ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وینزویلا اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب وینزویلا کی حکومت نے ملک میں امریکی حملوں کی تصدیق کردی۔ وینزویلا کی حکومت نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ یہ حملے دارالحکومت کاراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے اور الزام لگایا کہ۔ امریکا حملہ کرکے وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہم امریکی حملے مسترد کرتے ہیں جبکہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








