پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر فورس نے تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ تیمور کروز میزائل 600کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ تیمور کروز میزائل جدید نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔ پاک فضائیہ کے افسران نے 600کلومیٹر رینج رکھنے والے تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ بھی کیا۔
جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ائیر چیف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کم بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کی کامیابی دفاعی و تکنیکی مہارت اور قومی سلامتی کیلئے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








