سینڈوچ میں مایونیز زیادہ ڈالنے پر امریکی شہری نے ریسٹورنٹ ملازمہ کو قتل کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی شہری نے سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ ڈالنے پر ریسٹورنٹ ملازمین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جیارجیا کے شہر اٹلانٹا میں واقع معروف فاسٹ فوڈ چین کی ایک برانچ میں گاہک نے معمولی غلطی پر طیش میں آکر ریسٹورنٹ ملازمین پر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی فوجی نے اپنے ہی دو ساتھی مار دیے

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو خاتون ملازم زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

26 سالہ مقتولہ اور 24 سالہ زخمی خاتون ورکرز نے تقریباً ایک ماہ قبل ہی ریسٹورنٹ میں کام کا آغاز کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت مقتولہ کا پانچ سالہ بیٹا بھی ریسٹورنٹ بھی موجود تھا۔

Related Posts