فائرنگ کرنے والے فوجی اہلکار کی شناخت لوکیش کے نام سے ہوئی جس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 2 بج کر 30 منٹ پر اپنے دو ساتھیوں حوالدار گوری شانکر اور حوالدار سوریا کانٹ پر گولیاں برسائیں۔
پولیس کے مطابق ملزم چار سال سے فوج میں خدمات سرانجام دے رہا ہے، جسے پولیس نے پیر کی شام گرفتار کرلیا تھا۔
پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے والے نائیک رینک کے اہلکار نے بتایا کہ واقعہ دیر رات کو پیش آیا جب تمام اہلکار سو رہے تھے۔
فوجی اہلکار نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر ہم لوگ جاگے اور جائے وقوعہ پر پہنچے تو لوکیش فرار ہوچکا تھا، ہم دونوں زخمیوں کو لیکر اسپتال پہنچے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔