غزہ میں جنگ بندی میں امریکا رکاوٹ ہے، فلسطینی صدر کی امریکا پر تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا ہے۔

غزہ کی صورتحال پر ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو نسل کشی کا سامنا ہے۔

محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ زمین کے اصل حقدار فلسطینی ہیں۔ فلسطین اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر جائے گا۔

بالآخر عائزہ خان کو ‘شرم’ آ ہی گئی۔۔۔۔۔

اس سے قبل اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد نے مطالبہ کیا کہ غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے اور انسانی امداد کو رسائی دی جائے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بھی کہا کہ غزہ پر حملوں کو مسترد کرتے ہیں۔ غاصب قوت فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی ذمہ دار ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Related Posts