واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ ہم بہت سے معاملات پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں جبکہ پاکستانی سیاست کا فیصلہ عوام کوکرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین و قانون کے مطابق کرنا ہوگا۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی قانون کی عملداری پر زور دیتے ہیں۔
مودی سرکار نے مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا دیے
بیان میں ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون کے مطابق عملدرآمد ہو جبکہ امریکا بہت سے معاملات پر پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جماعتوں کی اتحادی حکومت کا آخری روز ہے، قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کے الوداعی اجلاس آج ہوں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ہی قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا جبکہ نگراں وزیر اعظم کیلئے رابطوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ تاحال جاری و ساری ہے۔
نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاقِ رائے تاحال نہ ہوسکا۔ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات آج ہوگی جس میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے عہدے کیلئے 3 نام پیش کیے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








