اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جماعتوں کی اتحادی حکومت کا آخری روز ہے، قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کے الوداعی اجلاس آج ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ہی قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا جبکہ نگراں وزیر اعظم کیلئے رابطوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ تاحال جاری و ساری ہے۔
پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاقِ رائے تاحال نہ ہوسکا۔ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات آج ہوگی جس میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے عہدے کیلئے 3 نام پیش کیے جائیں گے۔
حکومتی اتحاد نے سابق وزیرِ خزانہ حفیظ شیخ اور سابق جج سمیت نگراں وزیر اعظم کیلئے 3 نام فائنل کر لیے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تاحال اسلام آباد میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔
آج وفاقی کابینہ کے الوداعی اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے جس میں قومی اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگرسیاسی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے بعد اراکین کا گروپ فوٹو بھی ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








