پاکستان میں حکومت سازی میں امریکا کا کتنا کردار؟ اہم انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

US says No role in govt formation in Pakistan

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرکا کہنا ہے کہ پاکستان میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات چاہتے ہیں تاہم پاکستان میں حکومت سازی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔

میتھیو ملرکا کہنا ہے کہ امریکا نے یہ بات بالکل واضح کر دی ہے کہ حکومت سازی پاکستان کااندرونی معاملہ ہے۔

واشنگٹن میں اپنی نیوز بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، جس کا انتخاب پاکستانی عوام کرتے ہیں اور امریکا اس معاملے میں فریق نہیں ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر امریکی موقف کو دہرایا کہ حال ہی میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ الیکشن میں بے ضابطگیوں کے حوالے سےتحقیقات کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسی حکومت کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں جو پاکستان کے عوام کی مرضی کی عکاسی کرتی ہو۔

پاکستان کے ایران سے قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں سوال پرانہوں نے جواب دینے سے گریز کیا تاہم امریکا ماضی میں ایران سے پاکستان تک پائپ لائن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔

Related Posts