مردان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایس پی شہید، ڈی ایس پی زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Mardan terror attack

مردان کے علاقے زرمٹہ کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے حملے میں ایس پی شہید، ڈی ایس پی زخمی ہوگئے۔

منگل کی صبح مردان میں پولیس پارٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سینئر پولیس افسر شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت تین دیگر زخمی ہوئے۔

شہید پولیس افسر کی شناخت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اعزاز خان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نسیم خان، کانسٹیبل منصور اور سلیم شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مردان کے علاقے زرمٹہ میں کاٹلنگ کے علاقے میں دہشت گردوں نے پولیس ٹیم کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں ایس پی رورل اعزاز خان موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ تین زخمی ہو گئے جنہیں کاٹلنگ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ ملک میں عام انتخابات سے پہلے بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جبکہ آج صبح پولیس کی گاڑی کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ شہید افسر کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts