نیویارک :امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اگلے ہفتے کے آغاز تک شروع ہو سکتی ہے۔
فلسطینی سرزمین پر بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے درمیان، مصر، قطر، امریکہ، فرانس اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا ہے جو لڑائی کو روکنے اور غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی کوشش کر رہے ہیں۔معاہدے میں اسرائیل کے زیر حراست کئی سو فلسطینیوں کے درجنوں یرغمالیوں کا تبادلہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے نیویارک کے دورے کے دوران بتایا کہ میرے قومی سلامتی کے مشیر نے مجھے بتایا کہ ہم جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیںتاہم ابھی کچھ چیزیں باقی ہیں اور امید ہے اگلے پیر تک ہم جنگ بندی معاہدے میں کامیاب ہوجائینگے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ غزہ میں حکمران حماس سمیت متعدد جماعتوں کے نمائندوں نے ہفتے کے آخر میں پیرس میں ملاقات کی اورعارضی جنگ بندی معاہدے میں یرغمالیوں کی رہائی پر بات کی۔
یاد رہے کہ پیرس اجلاس کے بعد مصری، قطری اور امریکی حکام نے دوحہ میں دوبارہ ملاقات کی تھی جس میں اسرائیل اور حماس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، غزہ سے منسلک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان سے پہلے جنگ بندی کی امید ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








