غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کے دوران واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے خود کو آگ لگانے والا امریکی فوجی جان کی بازی ہار گیا۔
امریکی فوج اور مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں جنگ کے خلاف احتجاج کے طور پر واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر خود کو آگ لگانے والا امریکی فضائیہ کا اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
ایئر فورس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 531 ویں انٹیلی جنس سپورٹ اسکواڈرن کے ساتھ سائبر ڈیفنس آپریشنز کے ماہر 25 سالہ سینئر ایئر مین ایرون بشنیل اس واقعے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
امریکی فضائیہ کی کرنل سیلینا نوئیس نے بتایا کہ جب اس طرح کا سانحہ ہوتا ہے تو فضائیہ کا ہر رکن دکھ محسوس کرتا ہے۔ہم سینئر ایئر مین بشنیل کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
پنٹاگون کا کہنا ہے کہ فوجی جوان کی موت ایک افسوسناک واقعہ ہے اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اس صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
US Airman said he was tired of being “complicit to genocide” so he decided to pour gasoline over his head and light himself on fire while yelling “free PaIestine” pic.twitter.com/Rcjk4qDLF4
— ???????? Kate ???????? (@tschussyall) February 26, 2024
فوجی یونیفارم پہنے بشنیل نے خود کو آگ لگانے کے واقعے کو انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کیا۔ بشنیل کو ابتدائی طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ بچ نہ سکا۔
ویڈیو میں فوجی جوان کو کہتے سنا گیا کہ “میں اب نسل کشی میں ملوث نہیں رہوں گا،”یہ کہنے کے بعد اس نے آزاد فلسطین کا نعرہ لگایا اور خود کو آگ لگالی، وائرل ویڈیو دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے دیکھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








