امریکا میں ایک دن میں کورونا کے 11لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ

تازہ ترین

تازہ ترین

US shatters global with 1.1 million daily COVID cases

امریکا میں کورونا وائرس کی اومی کرون قسم کے تیزی سے پھیلنے کے سبب ایک دن میں 11لاکھ سے زائد کیسز کا نیاعالمی ریکارڈ بن گیا۔

امریکا میں 11لاکھ 3 ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ پچھلا ریکارڈ 3 جنوری کو 10لاکھ 3 ہزار کیسز تھا۔ نئے کیسز کے لیے سات دن کی اوسط دو ہفتوں میں تین گنا بڑھ کر ایک دن میں 700000 نئے انفیکشن ہو گئی ہے۔

کورونا کے دنیا بھر میں کروڑوں کیسز رپورٹ ہوئے اور لاکھوں افراد دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں وائرس کے باعث ہلاک ہوئے، حال ہی میں ڈیلٹا اور اومی کرون کے خطرناک امتزاج سے کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کرون سامنے آئی ہے۔

اومی کرون کے بعد فرانس میں کورونا کی نئی قسم کی دریافت کا دعویٰ سب سے پہلے سامنے آیا۔ عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ قبرص کے سائنسدانوں نے کورونا کی نئی قسم دریافت کی ہے جس میں ڈیلٹا اور اومی کرون دونوں کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسز کی شرح 15فیصد سے تجاوز،اومی کرون کراچی کی خواتین کا دشمن بن گیا

اومی کرون اور ڈیلٹا کے خطرناک امتزاج کو ڈیلٹا کرون کا نام دیا گیا ہے۔ قبرص یونیورسٹی کے پروفیسر لیونڈیوس کوسٹریکس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اومی کرون اور ڈیلٹا بیک وقت انسانوں کو متاثر کر رہا ہے۔ ڈیلٹا کرون کے 25کیسز رپورٹ ہوئے۔

نئی قسم کے سیکوئنس بین الاقوامی ڈیٹا بیس (جی آئی ایس اے آئی ڈی) کو بھجوا دئیے گئے۔ پروفیسر لیونڈیوس کوسٹریکس کے بیان کے مطابق ماہرین نے ڈیلٹا کرون کے پھیلاؤ اور اس کی خطرناکی کو جانچنے کیلئے مشاہدے کا عمل تیز کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف اومی کرون دنیا بھر میں کورونا کی دیگر اقسام کے مقابلے میں کہیں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ دوسری جانب ڈیلٹا ہے جس سے ہونے والی اموات دیگر اقسام سے زیادہ ہیں۔ دونوں کا امتزاج انتہائی خطرناک ہوسکتاہے۔

Related Posts