واشنگٹن: امریکا کا سائفر کیس میں عمران خان کی بریت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستانی عدالتیں ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کارروائی کرسکتی ہیں۔
پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتیں کریں گی۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے متعلق سوالات کا جواب متعدد مرتبہ دے چکے ہیں۔
پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے وہئے ترجمان امریکا محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا مختلف ممالک سے متعلق فیصلوں کیلئے مناسب حالات اور سیاق و سباق کو مدِ نظر رکھتا ہے۔ عدت کیس کے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ فیصلہ پاکستان کی عدالتوں کو کرنا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا تھا کہ پاکستان خطے میں امریکا کے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ امریکا کا پاکستان کے ساتھ سیکورٹی اور تجارتی شعبے میں بہت زیادہ تعاون جاری ہے۔
واشنگٹن میں رواں برس اپریل کے دوران صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ماہ کے شروع میں اپنے دورہ امریکا کے دوران محکمہ خارجہ کے ارکان سے بھی مشاورت کی، پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط رشتہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








