امریکا کی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

امریکی حکومت نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے، جو امریکی ورچؤل ایمبیسی کی جانب سے جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ورچ‍ؤل ایمبیسی نے امریکی شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا کہ امریکی شہری اور حکومت کی مدد پر انحصار کیے بغیر ایران سے روانگی کا منصوبہ بنائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران میں موجود امریکی شہری واپسی کیلئے تیاری کریں کیونکہ پروازوں کی منسوخی اور تعطل کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔ اگر ایران چھوڑنا ممکن نہ ہو تو امریکی شہری اپنے گھروں میں یا پھر کسی محفوظ عمارت میں رہائش اختیار کریں۔

شہریوں کو مزید ہدایت کی گئی کہ اپنے پاس خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کا مناسب ذخیرہ کرلیں اور اگر ممکن ہو تو امریکی شہری زمینی راستے سے ترکیہ یا آرمینیا جانے پر غور کریں۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ ہدایت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا عمان میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

Related Posts