امریکا کا بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم

تازہ ترین

تازہ ترین

بنگلہ دیش
(فوٹو: آر بی سی یوکرین)

واشنگٹن: امریکا کی جو بائیڈن حکومت نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے متاثرہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بنگلہ دیش کی صورتحال ہماری نظر میں ہے، گزشتہ کئی روز میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے جس پر بے حد افسوس ہے۔ امریکا مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ ہے، ضروری ہے کہ اقتدار کی منتقلی کا عمل بنگلہ دیشی آئین کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے بنگلہ دیش میں تمام فریقین سے صبرو تحمل کی اپیل کی۔

ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ہمیں اییس اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ فوج نے طلبہ کی قیادت میں کیے گئے مظاہروں کے دوران مزید کریک ڈاؤن کے مطالبے اور دباؤ کو تسلیم نہیں کیا۔ اگر یہ درست ہے  تو یہ  فوج کی مثبت پیشرفت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تک بنگلہ دیش میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے دوران 300 سے زائد افراد ہلاک اور بے شمار زخمی ہوئے۔ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہوگئیں۔ آرمی چیف جنرل قمر الزمان نے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts