ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ڈینگی کے کیسز میں بےتحاشہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، لہٰذا بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھروں سے نکلتے ہوئے خاص احتیاط کی ضرورت ہے، پوری آستین کی قمیض پہنیں، گھروں اور گھروں کے باہر پانی جمع نہ ہونے دیں۔