سیالکوٹ میں عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار اور بھابھی روبا عمر ڈار گرفتار، پولیس وین میں ڈالنے کی ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Usman Dar's Mother and Sister-in-Law Arrested in Sialkot
ONLINE

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار اور بھابھی روبا عمر ڈار کو سیالکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں حالیہ سیاسی تنازعات اور احتجاجی سرگرمیوں سے متعلق جاری کارروائیوں کا حصہ ہیں۔

پولیس کی جانب سے ابھی تک باقاعدہ مؤقف جاری نہیں کیا گیا تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری ایک مبینہ تفتیش کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

 

دوسری جانب پی ٹی آئی اور سابق رہنما عثمان ڈار کے اہلِ خانہ نے اس کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

اپنی والدہ کی گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے عثمان ڈار نے سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی بیان میں کہاکہ اس گرفتاری سے قانون کی بالا دستی قائم نہیں ہو گی، صرف خوف کی بالا دستی قائم ہو گی، جو معاشرے کو منافق بنا دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کو علم تھا کہ وہ گرفتار ہو سکتی ہیں، لیکن انہوں نے کبھی پیچھے ہٹنے یا چھپنے کا سوچا تک نہیں کہ

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ “یہ پہلی بار نہیں ہو رہا، خواتین کے ساتھ اس طرح کا ظلم بارہا دہرایا جا رہا ہے اور یہ رجحان اب ایک خطرناک روایت میں بدل رہا ہے۔

Related Posts