عثمان خواجہ نے فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر انوکھے احتجاج کی ٹھان لی

تازہ ترین

تازہ ترین

عثمان خواجہ نے فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر انوکھے احتجاج کی ٹھان لی

مسلمانوں کے قتل عام پر آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے فلسطین میں انوکھے انداز میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عثمان خواجہ نے کہا کہ ان کے کرکٹ شوز پر ’تمام جانیں برابر ہیں‘ اور ’آزادی سب انسانوں کا حق ہے۔‘ کے جملے لکھے ہوں گے۔

عثمان خواجہ

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ ان کے جملے آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

واضح رہے کہ 2014 میں انگلش کرکٹر معین علی کو ہینڈ بینڈ پر غزہ بچاؤ اور فلسطین آزاد کرو کے کلمات لکھنے پر وارننگ دی گئی تھی۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts