زرین خان ایک بار پھر گرفتاری سے بچ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

زرین خان ایک بار پھر گرفتاری سے بچ گئیں
زرین خان ایک بار پھر گرفتاری سے بچ گئیں

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ زرین خان کی2018 کے دھوکا دہی کیس میں عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان کے خلاف کولکتہ کے نارکل ڈنگہ پولیس اسٹیشن میں دھوکا دہی کا کیس رجسٹرڈ ہے جس کی آج عدالت میں سماعت ہوئی۔

سیالدہ کورٹ نے زرین خان کی درخواست پر 26 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کی اور انہیں 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروائی کی ہدایت کی۔ زرین خان کو بیرون ملک سفر کرنے کیلیے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔

ان کے خلاف عدالت میں تفتیش افسر نے چارج شیٹ جمع کروائی تھی۔ زرین خان نے اس دوران ضمانت کی درخواست دائر کی اور نہ ہی عدالت کے سامنے پیش ہوئیں جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

بھارت کے پہلے سانولے فلم اسٹار رجنی کانت کی سالگرہ، کیا کھویا، کیا پایا؟

منتظمین نے اداکارہ اور ان کے منیجر کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی۔کیونکہ 2018 میں اداکارہ کو ایک تقریب میں پرفارم کرنے کیلیے مدعو کیا گیا تھا جس میں وہ شریک نہیں ہوئی تھیں اور منتظمین کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔

Related Posts