اسلام آباد: ملک بھر میں ہفتہ سے 30 سے 40 سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ،پاکستان میں فارمولیٹ اور پیک کی جانے والی ویکسین کی آئندہ ہفتے عوام کو دستیابی متوقع ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹرز کے مطابق ہفتہ سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز ہوگیا ہے، ویکسین کے لیے شہری اپنے آپ کو رجسٹر کرائیں۔گزشتہ روز اسد عمر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پیر سے30 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
پاکستان میں فارمولیٹ اور پیک کی جانے والی ویکسین کی آئندہ ہفتے عوام کو دستیابی متوقع ہے۔حکام این آئی ایچ کے مطابق سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی فارمولیشن اور پیکنگ قومی ادارہ صحت میں جاری ہے، ویکسین کی عالمی معیار کے مطابق ٹیسٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔
حکام کے مطابق آئندہ ہفتے تک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا۔ویکیسن کی فارمولیشن پر کام 6 مئی کو شروع کیا گیا، کین سائنو کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکوں کا خام مال 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب پاکستان پہنچا۔
حکام کے مطابق کین سائنو ویکسین کی ایک لاکھ کے قریب مزید خوراکوں کا مال آئندہ ماہ تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔