امریکاکی شری سینی دوسرے نمبر پر رہیں۔مس ورلڈ فائنل شو کو عالمی سطح پر 100 سے زیادہ ممالک میں نشر کیا گیا۔
فاتح حسینہ کیرولینا اس وقت مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری کے لیے تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور پی ایچ ڈی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھنے کی خواہشمند ہیں۔
کیرولینا بطور ماڈل بھی کام کرتی ہیں۔ وہ تیراکی اور سکوبا ڈائیونگ اور ٹینس اور بیڈمنٹن کھیلنا پسند کرتی ہے اورایک موٹیویشنل اسپیکر بننے کا شوق بھی رکھتی ہیں۔
نئی حسینہ عالم ہر اتوار کو ضرورت مند لوگوں کو کھانے کی فراہمی،مشروبات، کپڑے، ماسک، قانونی مشورے اور پیشہ ورانہ طبی امداد فراہم کرنے میں مدد بھی دیتی ہیں۔
70 ویں مس ورلڈ کا تاج پہننے کے بعدکیرولیناکاکہنا تھا کہ جب میں نے اپنا نام سنا تو میں چونک گئی، مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا ہے کہ مجھے مس ورلڈ کا تاج پہننے کا اعزاز حاصل ہواہے اور میں پورٹو ریکو میں اس حیرت انگیز باب کو زندگی بھر یاد رکھوں گی۔