ٹی وی ڈراموں میں خواتین پر تشدد دکھانا بند کیا جائے۔ ثمینہ پیرزادہ کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹی وی ڈراموں میں خواتین پر تشدد دکھانا بند کیا جائے۔ ثمینہ پیرزادہ کی اپیل
ٹی وی ڈراموں میں خواتین پر تشدد دکھانا بند کیا جائے۔ ثمینہ پیرزادہ کی اپیل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ڈرامہ نگاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ڈراموں میں خواتین پر تشد د کو دکھانا بند کریں۔

گزشتہ دنوں سے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل انگنا کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے جس میں بیوی پر تشدد کو دکھایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FASHION DIAL (@fashiondial.mag)

خیال رہے کہ ڈرامے کے سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں بیوی کا کردار نبھاتے اداکار علی عباس نے ایک معمولی سی بات پرادکارہ رُباب ہاشم کو تھپڑ مارا جس کا کلپ بعد میں بہت وائرل ہوا۔

ڈرامے کے سین پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بڑی تنقید کی جارہی ہے بعدازاں ثمینہ پیرزادہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ اس تشدد کیلئے صرف اداکار کو ذمے دار ٹھہرانا درست نہیں، اُوپر سے لے کر نیچے تک سب ذمے دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پسند کی شادی اور ارینج میرج پر عائزہ اعوان کا مؤقف

مزید برآں انہوں نے کہا کہ صرف ریٹنگز کیلئے ایسے سین دکھانا ٹھیک نہیں، ہمیں اس تصور کو دور کرنا ہوگا کہ خواتین پر ظلم دکھانے سے ہی ڈرامے کو ریٹنگ ملے گی۔

Related Posts